پاکستان
25 مارچ ، 2012

عمران خان پیپلزپارٹی کیلئے کوئی خطرہ نہیں، قمر زمان کائرہ

عمران خان پیپلزپارٹی کیلئے کوئی خطرہ نہیں، قمر زمان کائرہ

حافظ آباد … پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بہت سے الائنس بنیں گے، عمران خان پیپلز پارٹی کیلئے کوئی خطرہ نہیں۔ وہ حافظ آباد میں مسلم لیگ ق کے ضلعی سینئر نائب صدر رائے ریاست کی بیٹی کی شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی ڈرون حملے ایک طاقتور ملک کروا رہا ہے جبکہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ بھی غیر ملکی فوج نے کیا تھا۔

مزید خبریں :