پاکستان
25 مارچ ، 2012

لاہور: بجلی کی اعلانیہ، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے

لاہور: بجلی کی اعلانیہ، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے

لاہور … لاہور میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری ہے جس کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے، شہریوں نے اپنا غصہ سڑکوں پر احتجاج کر کے نکالا۔ شہر بھر میں لوڈشیڈنگ کی ابتر صورتحال نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں 15 سے 20 گھنٹے بجلی بند رہنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ آر اے بازار، دھرم پورہ اور رنگ روڈ پر شہریوں نے ٹائر جلائے اور ٹریفک بلاک کی۔ واپڈا اور وفاقی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ابھی سے بجلی نے ان کا براحال کر رکھا ہے جب گرمی بڑھے گی تو حکومت نہ جانے ان کے ساتھ کیا سلوک کرے، لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں میں پانی آنا بھی بند ہو گیا۔

مزید خبریں :