پاکستان
25 مارچ ، 2012

پنجاب میں تبدیلی کے بغیر پاکستان میں تبدیلی ممکن نہیں، رضا ہارون

پنجاب میں تبدیلی کے بغیر پاکستان میں تبدیلی ممکن نہیں، رضا ہارون

ملتان … سندھ کے صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی رضا ہارون نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی لائے بغیر پاکستان میں تبدیلی ممکن نہیں ہے، ایم کیو ایم کے رہنماء اور صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ رضا ہارون نے ان خیالات کا اظہار ملتان میں صحافیوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو چاہئے کہ وہ جاگیرداروں اور وڈیروں سے جان چھڑوائیں اور مڈل کلاس قیادت کو کامیاب کروا کر انہیں ایوانوں میں آنے کا موقع دیں۔ کراچی میں بھتہ خوری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اگر کراچی کے حالات خراب ہوتے ہیں تو ملکی معیشت خراب ہوتی ہے۔ رضا ہارون نے کہا کہ جنہوں نے 3 لاکھ کلاشنکوف بانٹنے کا اعلان کیا ہے وہ کراچی کے گینگسٹر بنے ہوئے ہیں، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پہلے ایک کروڑ مانگے جاتے تھے اب ایک ارب کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماء رضا ہارون نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے اور یہی صورتحال پنجاب میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے دن رات کوشاں کریں۔

مزید خبریں :