پاکستان
25 مارچ ، 2012

صدر کیخلاف شہباز شریف کی باتیں آئین سے بغاوت ہیں، لطیف کھوسہ

صدر کیخلاف شہباز شریف کی باتیں آئین سے بغاوت ہیں، لطیف کھوسہ

ملتان … گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹیو شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت کے خلاف بات کرنا آئین کے مطابق بغاوت ہے، شہباز شریف کی پہلے انگلیاں پھر ہاتھ اور اب دماغ گھومتا ہے۔ یہ بات گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے سرکٹ ہاوٴس ملتان میں پارٹی کارکنان سے بات چیت کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں کہ کہیں ان کی دماغ کی شریان نہ پھٹ جائے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں صدر کو پھانسی پر لٹکانے کی باتیں وفاق کو توڑنے کے مترادف ہیں، شہباز شریف کا رویہ امیر المومنین کا ہے جو 9 ماہ اسمبلی میں نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا ڈینگی اور جعلی ادویات سے لوگ مر رہے ہیں، شہباز شریف عوام کو جواب دینے اسمبلی میں نہیں گئے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ایک لوٹا بڑی مونچھیں رکھ کر بیان دیتا ہے پنجاب میں کیا کوئی اور وزیر نہیں ہے۔

مزید خبریں :