پاکستان
25 مارچ ، 2012

صدر آصف علی زرداری نے بجلی کے بحران کا نوٹس لے لیا

صدر آصف علی زرداری نے بجلی کے بحران کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے بجلی کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر 152 ارب روپے کی بینک گارنٹی کلیئر کرانے کا حکم دے دیا۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے آئی پی پیز، تیل اور گیس کمپنیوں کو رقم کا معاملہ کلیئر کرانے کی ہدایت کی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کو فوری طور پر دیگر صنعتوں کی گیس بند کرکے 10 پاور پلانٹس کو گیس دینے کاحکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق اگر پاور پلانٹس کو گیس مل گئی تو 24 گھنٹے کے اندر 4 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں لائی جاسکے گی۔ صدر نے پیپکو سمیت تمام کمپنیوں کو لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دینے کا بھی پابند کر دیا ہے۔

مزید خبریں :