پاکستان
25 مارچ ، 2012

انتخابات اپنے وقت پر ہونگے، نئے وزیر اعظم کا علم نہیں، مولا بخش چانڈیو

انتخابات اپنے وقت پر ہونگے، نئے وزیر اعظم کا علم نہیں، مولا بخش چانڈیو

حیدر آباد … وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، نئے وزیر اعظم کے بارے میں انہیں علم نہیں۔ انہوں نے یہ بات حیدرآباد کے علاقے کلہوڑو کالونی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت کا عدلیہ سے تصادم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان کی عدلیہ کو نہ تبصرے میں لاسکتا ہوں نہ ہی عدلیہ کا دل پڑھ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے، اگر عدلیہ کے فیصلوں پر اختلاف ہوا تو عدلیہ ہی سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،نئے وزیر اعظم کے بارے میں علم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات نہ کرانے کے حوالے سے تجزیہ نگاروں کے تبصرے غلط ثابت ہوگئے۔

مزید خبریں :