25 مارچ ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا جبکہ نارتھ کراچی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں واقع عیسیٰ نگری کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا، دونوں مقتولین کو سر میں گولیاں ماری گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے واقعہ ذاتی دشمنی یا ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے، دونوں لاشوں کو پولیس کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے لیکن مقتولین کی جیب سے کوئی شناختی دستاویز نہیں مل سکی ۔ اس کے علاوہ نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا جس کے بعد لاش کو بوری میں بند کرکے پھینک دیا گیا۔