پاکستان
25 مارچ ، 2012

وفاقی وزیر اطلاعات کا سینئر رپورٹر حامد جاوید کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور … وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان روزنامہ جنگ کے سینئر اسٹاف رپورٹر حامد جاوید کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئیں اور صدر کی طرف سے ان کے اہل خانہ کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سینئر صحافی حامد جاوید مرحوم کے گھر پہنچیں اور انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ فردوس عاشق اعوان نے جنگ کے سینئر رپورٹر حامد جاوید کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر صدر زرداری کی طرف سے سینئر صحافی حامد جاوید کے اہل خانہ کیلئے 10 لاکھ روپے امداد دینے کااعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :