پاکستان
25 مارچ ، 2012

لاہور : جماعت اسلامی کا لاپتہ بلوچ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ

لاہور … جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کروایا جائے اور بلوچوں کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ بند کر کے انہیں حقوق دیئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی لاہور امیر العظیم نے بلوچستان کے علاقے نوشکی کے لاپتہ صحافی خالد مینگل کے والد بلال مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ امیر العظیم کاکہنا تھا کہ حکومتی ادارے گھروں سے معصوم شہریوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں لیکن انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کرتے۔ خالد کو گزشتہ سال گھر سے حراست میں لیا گیا اور ان پر ایف سی کے صوبیدار پر فائرنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جسے عدالت نے خارج بھی کر دیا۔

مزید خبریں :