کھیل
22 نومبر ، 2013

کیپ ٹاؤن:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 177کا ہدف دیدیا

کیپ ٹاؤن:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 177کا ہدف دیدیا

کیپ ٹاؤن…پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل کیپ ٹاؤن کے علاقے نیولینڈ پر کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے جس میں کپتان محمد حفیظ 63اور عمر اکمل 64 شاندار رنز کی باریاں شامل ہیں۔دونوں بیٹسمینوں کی لاجواب بیٹنگ سے پاکستان یہ قابل قدر مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب ہوا۔دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 102کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔اس سے قبل اوپنر ناصر جمشید 19رنزہی بناسکے۔میچ کے آخری اوورز میں شاہد آفریدی کھیلنے آئے اورانھوں نے تیرہ رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔پروٹیز کی جانب سے ڈیل اسٹین نے دو جبکہ پارنیل اور فنگیسو نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مزید خبریں :