کھیل
24 نومبر ، 2013

پہلا ون ڈے،پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پہلا ون ڈے،پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

کیپ ٹاؤن…پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان کی ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔عمر امین کی جگہ کپتان مصباح الحق جبکہ سہیل تنویر کی جگہ انور علی کی ٹیم میں واپسی ہو ئی ہے۔پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہونے والے بلاول بھٹی آج اپنے کیریئر کا پہلا ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں ۔ٹاس جیت کر کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح فتح کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔جنوبی افریقا کے کپتا ن اے بی ڈویلیئر نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہماری ترجیح بھی پہلے بیٹنگ ہی ہو تی۔مصباح الحق کی کپتانی میں دو ہفتے پہلے جنوبی افریقا پاکستان کو چار ایک سے شکست دے چکی ہے ،اب پاکستانی ٹیم کے پاس شکست کا بدلہ چکانے کے لئے سنہری موقع ہے۔ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 6 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 27 نومبر کو پورٹ الزبتھ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 30 نومبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے آج تک جنوبی افریقا کے خلاف دو طرفہ ون ڈے سیریز نہیں جیتی۔دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی طور پر68ون ڈے ہوئے ہیں۔پاکستان نے21اور جنوبی افریقا نے46میچ جیتے۔ایک میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

مزید خبریں :