24 نومبر ، 2013
کیپ ٹاؤن …جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان یہاں کھیلے جانیوالے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پروٹیز کو 23رنز سے شکست دیدی۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48.1اوورز میں 195رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔افریقی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے میں مرکزی کردار بلاول بھٹی، سعید اجمل اور انور علی نے انجام دیئے۔کیپ ٹاؤن میں نیولینڈ کے مقام پر کھیلے جانیوالے اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور افریقی ٹیم کو 219کا ہدف دیا ، تاہم افریقی بیٹنگ لائن اپ کو 20کے مجموعے پر ہی اپنے دو بہترین بیٹسمینوں ہاشم آ3ملہ اور گریم اسمتھ12 سے ہاتھ دھونا پڑگیا،لیکن اس موقع پر جیک کیلس 50اور جے پی ڈومینی 49نے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا اور مجموعے کوخاطر خواہ مقام تک پہنچانے کی کوشش کی ۔لیکن ان دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی افریقی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار کی طرح گر گئی۔پاکستان کی جانب سے بلاول بھٹی نے تین،انور علی اور سعید اجمل نے دو دو جبکہ جنید خان، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس پر انور علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔