Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
26 نومبر ، 2013

بالی وڈفلم دھوم تھری کی ریلیزسے پہلے انٹرنیٹ پردھوم

بالی وڈفلم دھوم تھری کی ریلیزسے پہلے انٹرنیٹ پردھوم

ممبئی …بالی وڈ کی فلم دھوم تھری کے ریلیز ہونے میں بس چند ہی ہفتے باقی ہیں مگرانٹرنیٹ پرفلم کی دھوم ابھی سے مچی ہوئی ہے اوراب تک اس فلم کاٹریلر سواکروڑافراد دیکھ چکے ہیں۔جاندار مکالمے، ماردھاڑسے بھرپورمناظر اورمحبت کا تڑکا۔ دھوم تھری کا ڈنکا انٹرنیٹ پر دھوم دھام سے بج رہا ہے۔ شائقین فلم دیکھنے کے لیے اتنے بے تاب ہیں کہ انٹرنیٹ پر اس فلم کا ٹریلر اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔دھوم تھری کے ٹریلر کے ساتھ ساتھ فلم کا پھڑکتا ہوا گانا شائقین کے لبوں پرمچلتے ہوئے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز کردیتاہے۔فلم کا ٹائٹل سانگ دھوم مچالے انٹرنیٹ پر اب تک ساٹھ لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔دھوم تھری کا جادو انٹرنیٹ پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔مگر فلم کے سحر میں ڈوبنے کے لیے چند ہفتے انتظار کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :