407876
407893 فلم ’سردار جی 3‘ کی اداکارہ نیرو باجوہ نے ہانیہ عامر کو ان فالو کردیا، وجہ کیا بنی؟

Time 27 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

فلم ’سردار جی 3‘ کی اداکارہ نیرو باجوہ نے ہانیہ عامر کو ان فالو کردیا، وجہ کیا بنی؟

فلم ’سردار جی 3‘ کی اداکارہ نیرو باجوہ نے ہانیہ عامر کو ان فالو کردیا، وجہ کیا بنی؟
سردار جی آج 27 جون کو پاکستان میں بھی ریلیز ہوگی، فلم کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا سینسر سرٹیفکیٹ مل گیا—فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ کی ساتھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔

بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سردار جی 3 کی تمام پروموشنل پوسٹ بھی ہٹا دی ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا سے بھی ان فالو کر دیا اور فلم سے متعلق تمام پوسٹس بھی ہٹا دیں۔

دوسری جانب ہانیہ عامر نے اب تک نیرو باجوہ جو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ سردار جی 3 کی شوٹنگ پاک بھارت جنگ اور کشیدگی سے قبل ہوئی تھی جب کہ جنگ کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے فلم میکرز سے مطالبہ کیا کہ یا اس فلم سے ہانیہ عامر کو نکال دیں۔

تاہم فلم میکرز نے فلم کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو آج 27 جون کو ریلیز ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ سردار جی آج 27 جون کو پاکستان میں بھی ریلیز ہوگی، فلم کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا سینسر سرٹیفکیٹ مل چکا ہے۔


مزید خبریں :