Geo News
Geo News

Time 27 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ڈیزائنر دیپک پروانی اپنے خلاف بھارتی میڈیا کی ’فیک نیوز‘ پر پھٹ پڑے

پاکستانی ڈیزائنر دیپک پروانی اپنے خلاف بھارتی میڈیا کی ’فیک نیوز‘ پر پھٹ پڑے
2022 میں ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپک پروانی پاکستان کے سب سے دولت مند ہندو ہیں—فوٹو: فائل

پاکستانی فیشن انڈسٹری کے مقبول فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے اپنی دولت سے متعلق گردش کرنے والی بھارتی میڈیا کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

2022 میں ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپک پروانی پاکستان کے سب سے دولت مند ہندو ہیں اور ان کی کُل دولت قریب 71 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

بعدازاں یہ خبر بغیر تصدیق کے مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی گردش کرنے لگی تاہم اب دیپک پروانی نے سوشل میڈیا  پر اپنی دولت کے بارے میں مختلف ویب سائٹس پر شائع ہونے والی ان خبروں کے اسکرین شاٹ شیئر کیے اور انہیں جعلی قرار دیا۔

پاکستانی ڈیزائنر دیپک پروانی اپنے خلاف بھارتی میڈیا کی ’فیک نیوز‘ پر پھٹ پڑے
فوٹو: اسکرین شاٹ

انہوں نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت ہوگیا یہ جعلی پروپیگنڈا، یہ کافی مضحکہ خیز تھا لیکن اب یہ پروپیگنڈا اور نہیں چلے گا۔

واضح رہے کہ دیپک پروانی نے 1996 میں اپنا فیشن لیبل لانچ کیا جو بعد میں ایک مشہور فیشن برانڈ بن گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ2014 میں بلغاریہ فیشن ایوارڈز میں انہیں دنیا کے ٹاپ ڈیزائنرز میں چھٹے نمبر پر آنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

اس کے علاوہ دیپک پروانی نے دنیا کا سب سے بڑا کرتہ سلائی کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی اپنا نام درج کروایا۔

مزید خبریں :