Time 27 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

مجھے گھر پر بہت سارے لو لیٹرز ملتے ہیں: اداکار ثمر جعفری

مجھے گھر پر بہت سارے لو لیٹرز ملتے ہیں: اداکار ثمر جعفری
ثمر جعفری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی اداکاری اور میوزک کے شوق کے حوالے سے گفتگو کی/ فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تیزی سے ابھرتے  اداکار ثمر جعفری نے مداحوں کی جانب سے لو لیٹرز ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

ثمر جعفری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی اداکاری اور میوزک کے شوق کے حوالے سے گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا لڑکیاں آپ کے گانے اور ڈراموں کو دیکھ کر لو لیٹرز  بھیجتی ہیں؟ اس پر اداکار نے کہا کہ مجھے گھر پر بہت سارے لوو لیٹرز ملتے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں کچھ لو لیٹرز لوگوں کے ذریعے بھی بھیجوائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا وہ میرے میوزک یا اداکاری کی وجہ سے پیار کرتی ہیں، مجھے لگتا ہے وہ مجھ سے ویسے ہی پیار کرتی ہیں۔ 

مزید خبریں :