30 نومبر ، 2013
سنچورین…تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو میچ میں فتح کیلئے180رنز کا ہدف دیا ہے۔میزبان ٹیم کے کپتان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے پاکستانی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر ناکام نظر آئی اور ایک بڑا مجموعہ تر تیب دینے میں ناکام رہی۔پاکستان کے 7بیٹسمین ڈبل فیگر بھی حاصل نہ کرسکے اور7کھلاڑی 97کے اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔دوسرے ون ڈے کے سنچری میکر احمد شہزاد بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے ،اسد شفیق بھی ایک رنز ہی بناسکے،عمر اکمل5،بلاول بھٹی اور انور علی ایک ایک رنز جوڑ سکے تاہم،عمر امین25،صہیب مقصود25عبدالرحمان 22رنز جبکہ کپتان مصباح الحق نے پاکستان کو مکمل تباہی سے بچالیا، انہوں نے برے حالات میں ناقابل شکست 79رنز کی اننگ کھیلی،ان کی اننگ میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔یوں بمشکل پاکستان179رنز تک ہی پہنچ سکا اور حریف ٹیم کو180رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے فلینڈر نے3جبکہ سوٹ سوبے، میکلارین اور عمران طاہر نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔تین ایک روزہ میچوں کی سیریز پاکستان پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے تاہم جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی وائٹ واش کے امکان کو پاکستانی بیٹسمینوں نے دور کر دیا ہے۔