پاکستان
06 دسمبر ، 2013

وزیراعظم نواز شریف گلگت پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف گلگت پہنچ گئے

گلگت…وزیراعظم نواز شریف گلگت پہنچ گئے، گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،گلگت آمد پر گورنر،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور کابینہ کے ارکان نے نوازشریف کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا اور انکو روایتی چوغہ پہنایا،وزیراعظم نے گلگت ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کیا،اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائی جائے،14کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گلگت ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل میں 180 مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی گنجائش موجود ہوگی،اپنے دورے کے دوران وزیراعظم گلگت بلتستان کونسل اور گلگت بلتستان ٹمبر کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، امورکشمیر اورگلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر اور قومی اسمبلی کے ارکان کیپٹن محمد صفدراورماروی میمن بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں موجود ہیں۔

مزید خبریں :