پاکستان
08 دسمبر ، 2013

گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری

گلگت …گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں برفباری اور شہری علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ راستے بند ہونے سے اسکردو کے 35 دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان میں دیامر کے بالائی پہاڑوں بٹوگا ٹاپ،نیاٹ ویلی اور بابو سر ویلی اور غذر کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے ،چلاس شہر اور گردونواح میں بارش ہو رہی ہے۔ برفباری کی وجہ سے اسکردومیں دیوسائی میدان سے تحصیل گل تری کو جانے والے راستے ٹریفک کیلیے بند ہوگئے ہیں جس سے یہاں کے 35دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔شمالی وزیر ستان کی تحصیل میران شاہ، میر علی اور دتہ خیل سمیت علاقوں میں رات بھر بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے جس سے جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ ،پنجاب اور بلوچستان میں بھی سردی کی لہر جاری ہے اور شہری گرم گرم سوپ اور مزیدار مچھلی کھا کر سرد موسم کے مزے لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :