پاکستان
08 دسمبر ، 2013

کراچی میں اجرک ڈے کی رنگا رنگ تقریب

کراچی میں اجرک ڈے کی رنگا رنگ تقریب

کراچی …8 دسمبر کا دن سندھ میں یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، کراچی میں اس دن کی مناسبت سے سرکاری اسکولوں کے بچوں نے اجرک ڈے منا کر تقریب کو رنگا رنگ بنادیا۔سندھ کی ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی کے بغیرادھوری سمجھی جاتی ہے، گورنمنٹ سیکنڈری گرلز اسکول گذری میں شہر کے نو سرکاری اسکولوں کے طلباء نے اجرک ڈے کی تقریب میں اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگا دئیے، ہر کوئی سندھی نغموں کی دھن پر رقص کرتا دکھائی دیا۔تقریب میں شریک اساتذہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیاں بچوں کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے طلباء پوری تقریب میں منفرد نظر آئے۔تقریب میں شریک طلباء نے پرجوش انداز میں اپنے صوبے کے ثقافتی رنگ پیش کئے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔اجرک ڈے مناکر سندھ سے محبت اور یکجہتی کا اظہار جس طرح سے اسکول کے طلباء نے کیا وہ قابل ستائش ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرامز سے بچوں کو اپنی ثقافت کے حوالے سے بہت کچھ جاننے اور سیکھنے کا ملتا ہے۔

مزید خبریں :