پاکستان
08 دسمبر ، 2013

سندھ پیار ، محبت ، امن اور یکجہتی کی دھرتی ہے،الطاف حسین

سندھ پیار ، محبت ، امن اور یکجہتی کی دھرتی ہے،الطاف حسین

لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ کے عوام کو یوم ثقافت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پیار ، محبت ، امن اور یکجہتی کی دھرتی ہے۔ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام قومیتوں کی زبانیں اور ثقافتیں قابل احترام ہیں اور تمام زبانیں بولنے والوں پر ایک دوسرے کی ثقافت اور زبانوں کا احترام کرنا لازم ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سندھ دھرتی کے عوام ”سندھی ٹوپی اجرک ڈے “ جوش اور جذبے سے منائیں اور اس دن دوسری قومیتوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کااظہار کریں تاکہ ملک کی تمام قومیتوں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکے۔

مزید خبریں :