کھیل
08 دسمبر ، 2013

افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 138رنز کا ہدف دیدیا

افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 138رنز کا ہدف دیدیا

شارجہ…پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے 138رنز کا ہدف دیدیا ہے۔اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس افغان کپتان محمد نبی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنے مقررہ بیس اوورز میں افغان ٹیم نے آٹھ وکٹیں کھوکر 137بنائے جس میں نجیب الله زردان 38 اور میرواعظ اشرف 28ناٹ آؤٹ قابل ذکر بیٹسمین تھے۔پاکستان کی جانب سے جنید خان نے تین ، سہیل تنویر نے دو جبکہ ذوالفقار بابر، بلاول بھٹی اور شاہد خان آفریدی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے اس میچ میں شرجیل خان نے ڈیبو کیا ہے۔

مزید خبریں :