09 دسمبر ، 2013
ایڈیلیڈ …ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو218 رنز سے شکست دے کر سیریز میں2-0 سے برتری حاصل کرلی ۔انگلینڈ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آخری دن کا کھیل 247رنز چھ وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کیا، مجموعی اسکور میں صرف آٹھ رنز اضافے کے بعد کرس براڈ29 رنز بنا کر پیٹر سڈل کا شکار بن گئے جس کے بعد میٹ پریئر اور گریم سوان نے اسکور میں38 رنز کا اضافہ کیا اور293 کے مجموعی اسکور پر گریم سوان ریان ہیرس کو وکٹ دے بیٹھے۔انگلینڈ کے میچ بچانے کی آخری امید میٹ پریئر بھی 69رنز بناکر 301 پر پیٹر سڈل کے ہاتھوں آوٴٹ ہوگئے، مہمان ٹیم کی آخری وکٹ 312 رنز پر گری جب مونٹی پینیسر بغیر رن بنائے ریان ہیرس کا شکار بنے۔ انگلینڈ کی دوسری اننگ میں پیٹر سڈل نے چار اور ہیرس نے تین شکار کیے، کینگروز کے مچل جانسن کو میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔