پاکستان
11 دسمبر ، 2013

لودھراں میں تیز رفتار بس اور ٹریلرسے ٹکرا گئی،3طالبعلم جاں بحق

لودھراں میں تیز رفتار بس اور ٹریلرسے ٹکرا گئی،3طالبعلم جاں بحق

لودھراں …لودھراں میں تیز رفتار بس اور ٹریلر ٹکرا گئے وجس کے نتیجے میں 3طالبعلم جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق صادق آباد سے فیصل آباد جانے والی تیز رفتار بس مخالف سمت سے آنے والی ٹریلر سے ٹکرا گئی جس سے بس میں سوار تین طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔واقعہ کے بعد مشتعل طالبعلموں نے بس کو آگ لگا دیا جبکہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :