11 دسمبر ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ معاشی اور معاشرتی انصاف کے ذریعے کرپشن پر قابوپایا جاسکتا ہے۔ وفاقی حکومت ڈرون حملوں کے خلاف قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ نشتر ہال پشاور میں بدعنوانی پر قابوپانے کے حوالے سے سمینار سے خطاب میں وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کا موثر نظام متعارف کرارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امراء ٹیکس نہیں دیتے۔ غریبوں سے ان کی استطاعت سے زیادہ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جو معاشی ناانصافی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کرپشن ختم کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔اے پی سی نہیں بلائی گئی تو عوام کوحق حاصل ہے کہ وہ دھرنے جاری رکھیں۔