کھیل
11 دسمبر ، 2013

پہلا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی…پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ کے لیے ہونے والا ٹاس پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور آئی لینڈرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ عثمان خان شنواری پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹی ٹوئنتی میچ کھیلیں گے۔علاوہ ازیں پاکستان کی ٹیم کا چناؤ ان کھلاڑیوں میں سے ہونے کا امکان ہے۔ محمد حفیظ(کپتان)،عثمان خان شنواری،احمد شہزاد،انور علی ،بلاول بھٹی،حارث سہیل،جیند خان،سعید اجمل ،شاہد آفریدی،شرجیل خان ، شعیب مقصود،سہیل تنویر، عمر اکمل،عمر امین اور ذوالفقار بابر۔جبکہ سری لنکا کی ٹیم ان پلیئرز میں سے ہوگی۔ ایل سی چندی مل(کپتان)،ٹی ایم دلشان ،کلوسیکرا،آر اے ایس لکمل ،لسیتھ مالنگا،اینجلو میتھوز،بی اے ڈبلیو مینڈیس،ایم ڈی جے کے پریرا،این ایل ٹی سی پریرا،ایس پرسنا،رمبکویلا،کمار سنگاکارا،سینائیکے،تھری منائیکے اوروتھانائیگے۔

مزید خبریں :