11 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…برطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ برطانوی پولیس خودمختارہے،حکومت کے زیر اثر نہیں، نہیں پتا منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کس سمت میں ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ برطانوی عوام جانتے ہیں قانون کی بالادستی سنجیدہ معاملہ ہوتا ہے، منی لانڈرنگ کیس ہو یا برطانیہ کی سڑک پرکسی کا قتل۔ ایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ برطانوی پولیس ہار مان لے، امید ہے اسکاٹ لینڈ یارڈ الزامات سامنے لاکر مقدمہ عدالت میں لے کر جائے گی۔