12 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کیلئے ایوان صدر روانہ ہو گئے ہیں ۔صدرممنون حسین نئے چیف جسٹس تصدق حسین سے حلف لیں گے۔ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم، وفاقی وزرا، سفارتکار، ججز حلف برداری میں شرکت کریں گے،تقریب میں سبکدوش چیف جسٹس افتخارچودھری کی شرکت کا بھی امکان ہے۔