12 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی رخصتی کے ساتھ ہی گویا سپریم کورٹ میں ریٹائرمنٹ کی جھڑی لگ جائے گی ، صرف دو سال کے عرصے میں سات جج صاحبان ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں صوبہ بلوچستان کی نمائندگی صفر ہوگئی ہے۔آئندہ دو سال کے عرصے میں سات جج صاحبان ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ تین جج صاحبان جسٹس تصدق حسین جیلانی،جسٹس ناصرالملک اور جسٹس جواد ایس خواجہ چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر فرائض انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔2014 میں جسٹس خلجی عارف حسین (12اپریل2014) نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی (5 جولائی2014) اور جسٹس محمد اطہر سعید (28 ستمبر 2014)میں، جسٹس ناصرالملک (16 اگست 2015)، جسٹس جواد ایس خواجہ (9ستمبر2015)،جسٹس سرمد جلال عثمانی (14 اکتوبر2015) اور جسٹس اعجاز احمد چودھری (14 دسمبر 2015)2016 میں جسٹس انور ظہیر جمالی (30دسمبر2016)2017 میں جسٹس امیر ہانی مسلم (31 مارچ2017)2018 میں جسٹس اعجاز افضل خان (7 مئی 2018)2019 میں جسٹس میاں ثاقب نثار(17 جنوری 2019) جسٹس شیخ عظمت سعید (27 اگست 2019)، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ(20دسمبر2019)کوریٹائرہوجائیں گے۔اس طرح سات سال بعد سن دو ہزار بیس وہ سال ہوگا جس میں سپریم کورٹ کاکوئی جج ریٹائر نہیں ہوگا۔2021 میں جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس مشیر عالم جبکہ 2022 میں جسٹس گلزار احمد ریٹائرہوں گے۔