پاکستان
12 دسمبر ، 2013

ڈرون حملوں میں کمی آئی ہے،تاہم مکمل خاتمہ چاہتے ہیں،سرتاج عزیز

ڈرون حملوں میں کمی آئی ہے،تاہم مکمل خاتمہ چاہتے ہیں،سرتاج عزیز

اسلام آباد…مشیر برائے امور خارجہ، سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پچھلے برسوں کی نسبت پاکستان میں ڈرون حملوں میں کمی آئی ہے، ڈرون حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مفید نہیں، پارلیمنٹ کے سامنے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال 50ڈرون حملے ہو ئے ،رواں سال 20 ڈرون حملے ہوئے جو منظور نہیں، مکمل خاتمہ چاہتے ہیں،ڈرون حملے رکوانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،پاکستانی دباؤ کا امریکاپراثرہورہاہے۔ایک سوال پر سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے پاکستان کی فوجی امداد بند کرنے کی دھمکی نہیں دی، پاک امریکا تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ افغانستان پر امریکا سے معاہدے کیلئے کوئی دباؤ نہیں ڈالا،پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے،افغانستان میں خانہ جنگی ہوئی تو پاکستان کے لیے بھی نقصان دہ ہو گی۔نیٹو سپلائی پر انہوں نے کہا نیٹو سپلائی چمن کے راستے جاری ہے،نیٹو سپلائی سے متعلق امریکی قانون کا پاکستان پر اطلاق نہیں ہوتا۔پاک ایران گیس معاہدے کی 2014 کی ڈیڈ لائن میں توسیع چاہتے ہیں۔سزائے موت پر پابندی برقرار ہے ،،یورپی یونین کو بتایا دیا ہے کہ سزائے موت سے متعلق نظر ثانی نہیں کر سکتے۔یورپی یونین کی طرف سے جی ایس ٹی پلس کا درجہ دینے پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :