12 دسمبر ، 2013
ڈیرہ اسماعیل خان …خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے کے اصل مسائل چھوڑ کر محض سیاسی فائدے کے لئے اکیلے پرواز کررہی ہے،لطف الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نا اہل ہے،نیٹو سپلائی بندش پر ڈرامائی انداز اپنا کر سیاسی فائدہ لینے کی کوشش کر رہی ہے، رات میں سپلائی جاری رہتی ہے اور دن میں سیاسی اسکورنگ کی جاتی ہے، اس مسئلے پر تمام اسٹیک ہو لڈرز کو اکٹھا ہوکر وہ فیصلہ کرنا ہوگا جس میں ملک اور قوم کا مفاد شامل ہو، لطف الرحمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنی نااہلی اور کرپش چھپانے کے لئے دوسروں پر حملے کر رہی ہے۔