12 دسمبر ، 2013
لاہور…اہل سنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قتل کو کئی روز گزرنے کے باوجود لاہور پولیس ملزموں کے خاکے تیار نہیں کر سکی ،مولانا شمس الرحمان کو سات روز قبل لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ،پولیس ایک جانب ملزموں تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جبکہ ملزموں کے خاکے بھی اب تک تیار نہیں کر سکی،پولیس کے مطابق ملزمان نے مولانا پر پیچھے سے فائرنگ کی تھی اور مولانا کا ڈرائیور عدنان انہیں نہیں دیکھ سکا تھا ،اس وجہ سے وہ ملزمان کے خد وخال نہیں بنوا سکتا۔