پاکستان
12 دسمبر ، 2013

لاہور:کیبل آپریٹرز کی پریس کانفرنس ،جعلی لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ

لاہور:کیبل آپریٹرز کی پریس کانفرنس ،جعلی لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ

لاہور…پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن عبدالجبار نے کہا ہے کہ چیئرمین پیمرا سے پرامید ہیں۔ قانون کے مطابق جو لائسنس جعلی ہیں انہیں منسوخ ہونا چاہیے۔ لاہورمیں کیبل آپریٹرز رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ عبدالجبار نے کہا کہ ان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں، وہ اپنی کمیونٹی کے مفاد میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ 23جعلی لائسنسوں پر کوئی کارروائی نہیں کررہی، امید ہے کہ پیمرا یہ لائسنس جلد کینسل کردے گی۔ اس موقع پر سونی اسکائی ویژن کیبل نیٹ ورک ملتان کے رہنما رانا ایوب نے الزام عائد کیا کہ ایک چینل کے بیورو چیف نے ان کے کیبل کے دفتر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

مزید خبریں :