12 دسمبر ، 2013
پشاور …پشاور کے علاقہ صدر میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صدر میں چھاپہ مار کر خیبر ایجنسی کی ایک کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ دو نوں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔