12 دسمبر ، 2013
لاہور…وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ فل کورٹ ریفرنس کی فوٹیج نمبرون چینل ہونے کی دوڑ تھی، مرضی کے فیصلے نہ آنے پر بہت سارے لوگوں کو آج بولنے کا موقع مل گیا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ وکلاء تحریک کے بعد بہت سارے لوگوں کی فیس کروڑوں کو جا پہنچی، آنے والے دنوں میں عدلیہ کی ساکھ میں مزید اضافہ ہوگا۔ صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کے خلاف کیس اوپن ہو سکتا ہے، ملک ریاض یا ارسلان افتخار چاہیں تو کیس کو اوپن کراسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخارکیس کو کسی نے نہیں روکا اور ابھی اس کیس کو سپریم کورٹ نے باہر بھی نہیں کیا۔