پاکستان
13 دسمبر ، 2013

الطاف حسین کی کتاب ” فلسفہ محبت “ کی تقریب پذیرائی آج لاہور میں ہوگی

 الطاف حسین کی کتاب ” فلسفہ محبت “ کی تقریب پذیرائی آج لاہور میں ہوگی

لاہور…ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی نئی کتاب ” فلسفہء محبت “ کی تقریب پذیرائی آج شام چھ بجے لاہور میں ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین تقریب پذیرائی سے خطاب کریں گے۔ تقریب کی صدارت ممتازدانشور،شاعر اور کالم نگارحسن نثارکریں گے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سینئرصحافی اوردانشور مجیب الرحمٰن شامی ہوں گے۔تقریب میں ملک کے ممتازصحافی اوردانشور کتاب پر اظہارخیال کریں گے ۔تقریب میں شرکت کیلئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے شاعروں، دانشوروں، کالم نگاروں،ادیبوں، صحافیوں، فنکاروں، سول سوسائٹی ، سیاسی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کومدعو کیاگیاہے۔

مزید خبریں :