پاکستان
13 دسمبر ، 2013

پشاور میں تحریک انصاف کے دھرنے کا 20 واں روز

پشاور میں تحریک انصاف کے دھرنے کا 20 واں روز

پشاور…پشاور میں ڈرون حملوں اور نیٹوسپلائی کیخلاف حیات آباد ٹول پلازہ پر پاکستان تحریک انصاف اور جماعتی اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کا دھرنا 20 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ حیات آباد ٹول پلازہ پرتحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا 20 ویں روز بھی جاری ہے۔ کیمپ کی سربراہی تحریک انصاف لیبر وینگ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ملک طاہر رئیس کر رہے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء حسب معمول افغانستان جانے والے کنٹینرز روک کر ان کے دستاویزات چیک کر رے ہےٰ۔ آج بھی اتحادی جماعتوں کے کارکنوں نے ڈورن حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف نعرے بازی کی۔ اور ڈرون حملوں کی بندش تک دھرنا جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :