کھیل
13 دسمبر ، 2013

ٹیم کا اعتماد بحال ہوا،فائدہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں ہوگا:مصباح الحق

ٹیم کا اعتماد بحال ہوا،فائدہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں ہوگا:مصباح الحق


لاہور…قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کا اعتماد واپس آرہا ہے جس کا فائدہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ہوگا۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے مزید کہا کہ امید ہے دوسرا ٹی 20جیتنے کے بعد پاکستان نمبرون ٹیم بن جائے گی، آئی سی سی ایوارڈ نہ ملنا دکھ کی بات نہیں، نامزدگی ہی اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز سے سری لنکا بھی واقف ہے، اس لیے آسان حریف نہیں سمجھتے، 2015ء تک پی سی بی نے کپتان مقرر کیا ہے، اس سے اعتماد بحال ہوا ہے۔

مزید خبریں :