14 دسمبر ، 2013
کراچی…راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے خراب سلیکشن کو ٹی 20 میچ میں شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، محمد حفیظ کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمین ون ڈے میں 200 رنز نہیں کرسکتے، ٹی ٹوئَنٹی میں کیسے ہدف کا تعاقب کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان محمد حفیظ اچھی کپتانی نہیں کررہے اور نہ ہی اچھا کھیل رہے ہیں۔