14 دسمبر ، 2013
لاہور…قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ”ڈیو فیکٹر“ کرکٹ میچز کے نتائج پر اثر انداز ہورہا ہے، 20 رنز کم ہوتے تو پاکستان دوسرا ٹی 20 جیت سکتا تھا۔ سری لنکا کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل لاہورائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو ٹی20 میں چانس دینے کی پالیسی پر گامزن ہیں جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ن کا کہنا تھا کہ ٹیم نے پورا سال پریشرمیں گزارا،تاہم کارکردگی مزید بہتربنانے کی کوشش کریں گے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم کسی بھی وقت کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، قومی ٹیم کی حالیہ پرفارمنس سے اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔