کاروبار
15 دسمبر ، 2013

کراچی میں بھارتی مصنوعات کی نمائش جاری

کراچی میں بھارتی مصنوعات کی نمائش جاری

کراچی …پاک بھارت تجارت کو فروغ دینے کے لئے پاکستان میں بھارتی مصنوعات کی نمائش جاری ہے۔ پاکستان کے کاروباری حب کراچی میں سجی نمائش میں کپڑے اور جیولری سب کی توجہ کا مر کز بنی ہوئی ہے، مردو خواتین کے علاوہ بچوں کی پسند کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے ، لوگوں نے اس قسم کی نمائش کو پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ نمائش میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارتی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بھارت کی 33 کمپنیوں نے ٹیکسٹائل، مسالا جات، ڈیری ، کاسمیٹکس، کپڑوں اور جوتوں کے اسٹال سجائے ہیں۔ایکسپو میں سجی تین روزہ پاک بھارت نمائش کا آج آخری دن ہے۔

مزید خبریں :