پاکستان
28 مارچ ، 2012

فیصل آباد: صنعتی صارفین کے لیے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان

فیصل آباد: صنعتی صارفین کے لیے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان

فیصل آباد… فیسکو نے صنعتی صارفین کے لیے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ فیکٹریوں اور کارخانوں کو روزانہ 4 سے6 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا ہو گا۔شہرمیں پانچویں روز بھی احتجاج اور مظاہرے جاری رہے۔فیسکو نے فیصل آباد کے صنعتی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کم از کم چار اور زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹوں کی لوڈ کا شیدول جاری کیا تھا جس کے بعد کچھ علاقوں میں اس شیڈول پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ مزدروں نے چھ گھنٹوں کے شیدول کو مستر د کرتے ہوئے آج بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔اس دوران سمندری روڑ ،سدھار بائی پاس ،نڑ والا روڑ اور سرگودھا روڑ پر مزدروں نے جمع ہو کر احتجاجی مظاہرے کیئے اس دوران موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا مزدوروں کا موقف تھا کہ انکے احتجاج کے پیش نظر فیصل آباد کے صنعتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر تو کی جا رہی ہے لیکن وہ ان علاقوں میں چار گھنٹوں سے زیادہ کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے۔ دوسری طرف گھریلو صارفین اور کمرشل صارفین کے لیے 14گھنٹوں سے زائدغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :