28 مارچ ، 2012
اسلام آباد…اسلام آباد میں راول ڈیم کے اسپل وے کے قریب سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں سے ایک جرمن سفارت خانے کا ملازم شامل ہیں۔لاشوں پر ظاہری طور پر کوئی نشان نہیں ہیں۔ دونوں لاشیں اسپل وے کے قریب پانی میں پڑی ملی ہیں، پولیس نے کشتی کے ذریعے دونوں لاشوں کو باہر نکالا جن میں سے ایک نوجوان کے جیب سے جرمن سفارت خانے کا کارڈ ملا ہے جس پر فیاض علی کے نام سے اس کی شناخت ہوئی ہے ، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد جرمن سفارت کار اور فیاض علی کے والد علی اکبر اور بھائی بھی موقع پر پہنچ گئے ،جنہوں نے لاش دیکھ کر فیاض علی کو شناخت کیا ۔ دونوں نوجوانوں کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ۔واقعے کی اطلاع پر جرمن سفارت کار بھی راول ڈیم پہنچ گیا۔