28 مارچ ، 2012
لاڑکانہ…لاڑکانہ میں نرسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام نرسوں نے سروس اسٹرکچر میں بہتری اور تنخواہوں میں اضافے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جناح باغ چوک پر سول اسپتال، شیخ زید زنانہ اسپتال اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کی نرسوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے مرکزی چوک کو بلاک کر دیاجس کے باعث ایک گھنٹے تک ٹریفک معطل رہا۔ بعد ازاں نرسوں نے جناح باغ میں ٹاوٴن ہال کے باہراحتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں شریک نرسوں کا کہنا تھا کہ حکومت انکے مطالبات فوری طورپر پورا کرکے ان میں پھیلی ہوئی بے چینی کو ختم کرے۔