28 مارچ ، 2012
نئی دہلی… بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ اس وقت کروں گا جب کوئی ٹھوس اقدامات کرلیں گے۔سئیول سے بھارت واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ من موہن سنگھ پاکستان جانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم گیلانی نے من موہن سنگھ سے ملاقات میں پاکستان کے دورے کا دریافت کیا جس پر انہوں نے گیلانی سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایسی ٹھوس پیشرفت ہو جس پر دونوں ملک کے عوام خوش ہوجا ئیں۔من موہن سنگھ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم گیلانی سے ان کی ملاقات اچھی رہی ،بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک قرار دینے پر انہوں نے گیلانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔