پاکستان
20 دسمبر ، 2013

گوجرانوالہ: اوباش نوجوانوں کی فائرنگ سے 2طالبات زخمی

گوجرانوالہ: اوباش نوجوانوں کی فائرنگ سے 2طالبات زخمی

گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں کالج سے گھر جانے والی فرسٹ ائیر کی طالبات پر اوباش نوجوانوں نے فائرنگ کرکے دوطالبات کو شدید زخمی کر دیا۔ ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ میں زخمی حالت میں پہنچنے والی طالبات میں سے بریرہ غزل نے بتایا وہ کالج سے دیگر 2سہیلیوں کے ساتھ اپنے گھر کی گلی میں پہنچی تو گلی میں کھڑے دو نوجوانوں میں سے ایک نے ان پر فائرنگ کر دی،جس سے وہ اور اس کی سہیلی عمامہ بری طرح زخمی ہوگئی۔ دونوں لڑکے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ زخمی طالبہ نے بتایا کہ ان دونوں نوجوانوں کو پہلے بھی کئی بار گلی میں کھڑے رہنے پر منع کیا جا چکا تھا۔ دونوں لڑکوں کے نام پولیس کو دے دئیے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :