20 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی درخواست کی کاپی جیو نیوز کو مل گئی۔ پرویزمشرف کے خلاف درخواست کا متن ڈی جی ایف آئی اے کے اٹھائے گئے نکات پر مبنی ہے۔ درخواست کے متن کے مطابق پرویز مشرف پر درخواست میں 5بنیادی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مشرف نے بطور آرمی چیف 3نومبر کو غیرآئینی طور پر عبوری آئینی حکم نامہ نمبر ایک جاری کیا۔ متن کے مطابق مشرف نے یہ غیرآئنی حکم جاری کرکے آرٹیکل 6کے تحت جرم کا ارتکاب کیا، پرویزمشرف نے 3نومبر کو ججز کے عہدوں کے حلف کے لیے حکم نامہ جاری کیا۔ ججز کے لیے جاری حکم نامہ سنگین غداری ایکٹ کی سیکشن 2کی خلاف ورزی ہے، پرویز مشرف نے 14نومبر 2007ء کو آئین میں مزید ترمیم کا حکم بھی جاری کیا۔ درخواست کے متن کے مطابق پرویزمشرف نے 14دسمبر 2007ء کو ایک دوسرا غیرآئنی عبوری حکم نامہ بھی جاری کیا۔ متن کے مطابق غداری کا جرم ثابت ہونے پر کسی شخص کو سزائے موت یا عمر قید دی جا سکتی ہے۔