پاکستان
21 دسمبر ، 2013

پنجاب، خیبرپختون خوا اور گلگت بلتستان میں سردی بڑھنے کا امکان

پنجاب، خیبرپختون خوا اور گلگت بلتستان میں سردی بڑھنے کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیا ت کے مطابق آج اور کل پنجاب، خیبرپختون خوا اور گلگت بلتستان میں مطع جزوی طورپرابرآلود رہنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں دو سے تین روز میں کمی کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج اور کل سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، سرگودھا ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں دو سے تین روز میں کمی کا امکان ہے۔

مزید خبریں :