پاکستان
21 دسمبر ، 2013

پرانی سبزی منڈی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

پرانی سبزی منڈی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

کراچی …پولیس نے گزشتہ روزپرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے تیار کرلی۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے تھانیدار شفیق تنولی پر حملہ کرنے والا موٹر سائیکل سوار حملے سے پہلے سلپ ہو گیا، امکان ہے کہ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں وہ حملہ آور بھی شامل ہو۔ رپورٹ کے میں کہا گیا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا اور دھماکے میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کا چیسزنمبر، انجن نمبر مل گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے سے قبل موٹر سائیکل سوار ملزم پھسل گیا، جس کے باعث موٹرسائیکل گاڑی سے ٹکرا نہ سکی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 سے تفتیش جاری ہے، ممکن ہے مبینہ خودکش حملہ آور زخمیوں میں شامل ہو، تفتیشی حکام کے مطابق چودھری اسلم، راوٴ انوار اور فاروق اعوان سمیت 10 پولیس افسران کی بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

مزید خبریں :