21 دسمبر ، 2013
لاہور…21 دسمبر 1982ء کو ہم سے جدا ہونے والے حفیظ جالندھری کا بڑا اعزاز قومی ترانے کا خالق ہوناہے،پاکستان کے قومی ترانے کے خالق ابوالاثر حفیظ جالندھری کی آج31 ویں برسی ہے،اتنے برس گزرنے کے بعد بھی افراد خانہ انہیں یاد کرتے ہیں تو ان کی شخصیت کے کئی پہلو سامنے آ جاتے ہیں۔ حساس دل و دماغ کے مالک حفیظ جالندھری جھوٹ اور ریا کاری کو سخت ناپسند کرتے تھے ،سچ کتنا ہی کڑوا ہو ،کہنے میں باک نہ تھا ،نرم دل بھی بہت تھے۔حفیظ جالندھری شفیق باپ اور ملنسار انسان تھے،بڑوں کیساتھ بڑے ،بچوں کے ساتھ بالکل بچے۔سماجی حیثیت اور طبقاتی تفریق پر یقین نا رکھنے والے حفیظ جالندھری کے دوستوں میں وزیر اعظم سے لے کر عام انسان سب شامل تھے۔ان کی ایسی ہی کئی خوبصورت باتیں یادیں بن کر دلوں میں تازہ ہیں۔